حضرت اۤدم علیہ السلام کی اولاد ذکر
حضرت اۤدم علیہ السلام کی اولاد کا ذکر (حصہ اول)
میں نے اہل کتاب کے ہاتھوں میں کتاب دیکھی جس کو وہ تورات کانام دیتے ہیں۔ اس میں لکھا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قابیل کو مہلت دی اور وہ عدن کی مشرقی جانب نودجگہ میں رہائش پذیر ہو گیا۔ اہل کتاب اس کو قنین کہتے ہیں۔ اس کی پشت سے خنوخ پیدا ہوا۔ خنوخ کے ہاں عندر اور عندر کے ہاں محاویل اور محاویل کے ہاں متوشیل اور اس کے ہاں لامک اس نے عدا اور صلا دو عورتوں سے شادی کی۔ عداء کے ہاں ابل نامی ایک لڑکا پیدا ہو۔ یہ پہلا شخص ہے جس نے خیمے بنا کر چھت کا سایہ حاصل کیا اور ان میں رہائش پذیل ہوا اور مال جمع کیا۔ اس نے نوبل کو جنم دیا اور یہ پہلا اۤدمی ہے جس نے سب سے پہلے طبلہ، سرنگی بنائی۔ صلا نے تو بلقین نامی بچہ جنم دیا ۔ جس نے سب سے پہلے تانبے اور لوہے کی سنعت ایجاد کی اور نعمیٰ نامی لڑکی بھیاسی صلا کے ہاں پیدا ہوئی۔ اس تورات میں یہ بھی ہے کہ اۤدم علیہ السلام اپنی بیوی حوا کے پاس گئے تو اس نے ایک لڑکا جنم دیا۔ اس کا نام ماں نے شیث رکھا کیونکہ وہ اس ھابیل کا متبادل تھا جسے قابیل نے قتل کیا اور شیث کی پشت سے انوش پیدا ہوا۔
اہل کتاب نے کہا ہے کہ جب اۤدم علیہ السلام کی پشت سے شیث پیدا ہوا تو اۤدم کی عمر ایک صدتیس سال تھی۔ اور اس کے بعد وہ اۤٹھ سو سات برش زندہ رہا۔ انوش کے علاوہ بھی ااس کے لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہوئیں
انوش کی پشت سے قینان نامی شخص پیدا ہو۔ اس وقت انوش نوے بر کا تھا۔ وہ اس کے بعد اۤٹھ صد پندرہ برس زندہ رہا اور اس کے ہاں بچے اور بچیاں ہوئیں۔
قینان کے یہاں ستر سال کی عمر میں مہلا ییل پیدا ہوا۔ ہو اس کے بعد 840 برس زندہ رہا۔ بہت سے لڑکے لڑکیاں اس کے ہاں پیدا ہوئیں۔
جب مہلاییل کی عمر پینسٹھ برس ہوئی تو اس کے ہاں یرد نامی لڑکا پیدا ہوا۔ اور ہو اس کے بعد اۤٹھ سو تیس برس زندہ رہا اور اس کے ہاں بہت سے بچے بچیاں پیدا ہوئیں۔
جب یرد ایک سوباسٹھ سال کا ہوا تو اس کے ہاں خنوخ پیدا ہوا اور اس کے بعد اۤٹھ سو سال زندہ رہا۔ اور اس کے ہاں بہت سے بچے بچیاں پیدا ہوئیں۔
جب خنوخ پینسٹھ برس کا ہوا تو اس کے ہاں متوشلخ پیدا ہوا اور وہ بعد میں اۤٹھ سو سال زندہ رہااور اس کے ہاں بھی بہت سے لڑکے اور لڑکیاں پیدا ہوئیں۔
جب متوشلخ ایک سو ستاسی برس کا ہوا تو اس کے ہاں لامک پیدا ہوئے اور اس کے بعد ہو سات سو بیاسی برس زندہ رہا اور اس کے ہاں لڑکیاں اور لڑکے پیدا ہوئے۔ جب لامک ایک سو بیاسی سال کا ہوا تو اس کے ہاں نوح پیدا ہوئے۔ اور وہ اس کے بعد پانچ سو برس زندہ رہے۔ اور ان کے ہاں بچے اور بچیاں پیدا ہوئیں۔ جب نوح کی عمر پانچ سو سال ہوئی تو اس کے ہاں سام، حام اور یافث لڑکے پیدا ہوئے۔




No comments